تارکین وطن کارکنوں کی ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ،عالمی بینک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تارکین وطن کارکنوں کی ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ،عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک کا تخمینہ ہے کہ اس سال تارکین وطن کارکنوں کی جانب سے اپنے آبائی ممالک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا مجموعی حجم کم رہے گا۔

عالمی بینک نے اس کی جزوی وجہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پیش نظر ملازمتوں کا خاتمہ بتایا ہے، بینک  نے گذشتہ ماہ ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ 2020 میں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو موصول ہونے والی ترسیلات زر گزشتہ سال کی سطح سے 109 ارب ڈالر یعنی 19.7 فیصد کم ہوجائیں گی۔

بینک کا کہنا ہے کہ یہ’’حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی کمی‘‘ ہوگی اور سال 2009 میں ریکارڈ کی گئی شرح سے کہیں زیادہ بڑی ہوگی جب دنیا عالمی مالیاتی بحران سے دوچار تھی۔ بینک نے عالمگیر وبا اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح کے معاشی بحران کے سبب اجرتوں میں کمی اور مہاجر کارکنوں کی ملازمت کے مواقع میں زوال کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

 

The post تارکین وطن کارکنوں کی ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ،عالمی بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2ZGIk36