سحری کے وقت آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سحری کے وقت آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت

نواب شاہ: پیر کو سحری کے اوقات میں آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت ہوئی جب کہ شہری ستاروں کو حرکت کرتے دیکھ کر پریشان ہو گئے۔

پیر کو شب سحری کے وقت نواب شاہ شہر میں آسمان پر ستاروں کی لمبی قطار دیکھی گئی جو کہ شمال سے جنوب کی جانب حرکت کرتے ہوئے دکھائی دی، آسمان پر ستاروں کو حرکت کرتے دیکھ کر نواب شاہ کے شہری حیرت زدہ رہ گئے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے پراسرار ستاروں کی حرکت کے متعلق پوچھتے رہے۔

اس سلسلے میں مختلف چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کسی کا کہنا تھا کہ مصنوعی سیارے ہیں جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ادارے نے کوئی تجربہ کیا ہے۔

 

The post سحری کے وقت آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZeD4U0