کورونا فنڈ میں ہرایک روپے کے عطیہ پرحکومت 4 روپے شامل کرے گی، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا فنڈ میں ہرایک روپے کے عطیہ پرحکومت 4 روپے شامل کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے کہا گزشتہ روزاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والے کیٹیگری4 کے مزدوروں سے ملاقات کی، میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کوان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پرحکومت کی جانب سے4 روپے فنڈمیں شامل کیے جائیں گے، احساس ایمرجنسی کیش کی شفافیت کے تمام ضابطےاس فنڈ کے تحتCategory-4 کی ادائیگیوں پرلاگوہوں گے۔

The post کورونا فنڈ میں ہرایک روپے کے عطیہ پرحکومت 4 روپے شامل کرے گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zRzog8