کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی صورت میں آج شہر میں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہیں جن کی رفتار 13 کلومیٹر اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی صورت میں آج شہر قائد میں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے جو آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 37.8 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
The post کراچی میں آج جزوی ہیٹ ویو، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LDIXls