سینٹرل جیل کراچی، 40 قیدی اور عملے کے 3 ارکان کورونا کا شکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینٹرل جیل کراچی، 40 قیدی اور عملے کے 3 ارکان کورونا کا شکار

کراچی: تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس سینٹرل جیل کراچی پہنچ گیا اور پہلی مرتبہ جیل میں بھی کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے، اب تک 40 قیدیوں اور عملے کے 3 ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سینٹرل جیل پہنچ گیا اور اتنے عرصے میں پہلی مرتبہ جیل سے بھی کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں،ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سزا یافتہ قیدیوں کی بیرک میں ایک قیدی کو دو دن قبل علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر فوری طور پر اس قیدی کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے فوری بعد جیل انتظامیہ متحرک ہوگئی اور مذکورہ بیرک کے تمام قیدیوں کو آئسولیٹ کرکے ان کے ٹیسٹ کیے گئے،ہفتہ کو ان تمام ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئیں تو کچھ قیدیوں کی رپورٹس مثبت آئیں، اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ بیرک پر تعینات اہلکاروں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں بھی کورونا وائرس پایا گیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 40 قیدیوں جبکہ جیل کے 3 اہلکاروں میں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ صورتحال کے بعد ہفتہ کو 400 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس آج اتوار کو موصول ہونے کا امکان ہے،جیل میں وائرس کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو سمیت دیگر افسران کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں۔

 

The post سینٹرل جیل کراچی، 40 قیدی اور عملے کے 3 ارکان کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y7WvTd