اسلام آباد: حکومت نے سرکاری اسامیوں پر بھرتیاں اشتہار شائع ہونے کی تاریخ سے 120 یوم میں مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمورینڈم میں سرکاری اسامیوں پر بھرتیاں اشتہار شائع ہونے کی تاریخ سے 120 یوم میں مکمل کرنے کے حوالے سے تمام سرکاری اداروں، محکموں، ڈویژنز اور وزارتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے ڈیڈ لائن سے استثنٰی دینے کا اختیار صرف وزیر اعظم آفس کے پاس ہے۔
The post بھرتیاں اشتہار شائع ہونے کے بعد 120یوم میں مکمل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WGc0eB