بعض افراد کی جلد قدرتی طور پر دھوپ سے بچاؤ رکھتی ہے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بعض افراد کی جلد قدرتی طور پر دھوپ سے بچاؤ رکھتی ہے

 لندن: بعض افراد میں جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ان کی جلد ازخود سن اسکرین بن جاتی ہے اور وہ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف وٹامن ڈی اور جینیات کے باہمی تعلق پر کئے گئے ایک سروے کے دوران ہوا ہے۔ اس مطالعے میں برطانیہ میں لگ بھگ 5 لاکھ افراد کے جین کا جائزہ لیا گیا تھا اور یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ یونیورسٹی میں واقع برین انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر جان مک گراتھ کی نگرانی میں یہ کام کیا گیا ہے۔

اس تحقیق میں کئی ایسے جین سامنے آئے ہیں جو وٹامن ڈی سے وابستہ ہیں۔ یہ جین رنگت سے ماورا ہوتے ہیں اور وٹامن ڈی بنانے کے عمل پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ مختصراً یہ کہ یہ جین وٹامن ڈی بنانے کے پورے عمل کو بڑھاتے بھی ہیں۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایچ اے ایل ( ہسٹیڈائن امونیا لائز) جین جلد کو اندرونی طور پر ایک سن بلاک یا سن اسکرین میں تبدیل کردیتے ہیں اور سورج کی حدت سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح بعض لوگوں کی جلد دھوپ کے مضر اثرات کو سہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مجموعی طور پر جین میں 143 ایسے مقامات دریافت ہوئے ہیں جو وٹامن ڈی کی کمی بیشی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تحقیق انہیں برسوں مصروف رکھے گی کیونکہ اس کا تفصیلی مطالعہ ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب خود جسم میں وٹامن ڈی بنانے کے طریقہ کار جاننے میں بھی مدد مل سکے گی۔

The post بعض افراد کی جلد قدرتی طور پر دھوپ سے بچاؤ رکھتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2UXiaFa