امریکا میں نامعلوم شخص نے لاک ڈاؤن سے قبل ریستوران کو 10 ہزار ڈالر ٹپ دیدی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا میں نامعلوم شخص نے لاک ڈاؤن سے قبل ریستوران کو 10 ہزار ڈالر ٹپ دیدی

فلوریڈا: کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے ایک روز قبل ایک دریا دل صارف نے ریستوران کے پورے عملے کو بطور ٹپ 10 ہزار ڈالر دیئے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 16 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

فلوریڈا کے شہر نیپلز میں واقع اسکیلٹس نامی ریستوران نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ سخاوت کے اس عمل سے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں اس وقت بھی غیرمعمولی طور پر زبردست لوگ موجود ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہ خطیر رقم تمام ملازمین میں یکساں تقسیم کی جائیں گی کیونکہ ایک روز بعد ہی اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے زبردستی بند کروادیا گیا تھا۔

لیکن لاکھ کوشش کے باوجود اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر کس ہمدرد نے یہ رقم دی ہے۔ ریستوران انتظامیہ کے مطابق ان کے بہت سے گاہک مستقل ہیں لیکن ادارہ ان سب کے نام نہیں جانتا جس کی وجہ سے رحم دل شخص کو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

10 ہزار ڈالر  کی رقم اس ریستوران کے 20 ملازمین میں تقسیم کردی گئی ہے۔

The post امریکا میں نامعلوم شخص نے لاک ڈاؤن سے قبل ریستوران کو 10 ہزار ڈالر ٹپ دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2x1GGgg