قابل تجدید توانائی پالیسی، سندھ کے اعتراضات دور کرنیکا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قابل تجدید توانائی پالیسی، سندھ کے اعتراضات دور کرنیکا فیصلہ

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے زیر تشکیل متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی پر سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اصولی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ سے محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے طویل ملاقات کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے زیر تشکیل متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی پر سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اصولی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

 

محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے سندھ حکومت کے مذکورہ اعتراضات پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ سے تفصیلی تبادلہ  خیال کیا اور سندھ حکومت کے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اس ضمن میں اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہ محکمہ توانائی سندھ کی جانب سے مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی تاکہ متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی کے ڈرافٹ پر حتمی پیش رفت کی جاسکے۔

The post قابل تجدید توانائی پالیسی، سندھ کے اعتراضات دور کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2W2haSl