کراچی: کمشنرافتخار شالوانی کی زیرصدارت اجلاس میں قومی ادارہ صحت کی جانب سے شروع کی جانے والی تمباکونوشی کے خلاف مہم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قومی ادارہ صحت کے افسران نے بریفنگ دی، کمشنر کو بتایا گیا کہ ملک میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلہ مین اسموک فری پاکستان ایپ تیا ر کی ہے جو گوگل پر دستیا ب ہے کمشنر کو ایپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ایپ کے ذریعے سگریٹ نوشی کے خلاف بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے میں شہریوں کا تعاون حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
شہری اس ایپ کے ذریعے تمباکو نوشی کے قوانین کی خلاف ورزی کی شکایات کرسکیں گے اجلاس نے اتفاق کیا کہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے سلسلے میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے بعدازاں کمشنر کراچی نے اسموک فری پاکستان ایپ کا افتتاح کیا ایپ کا لنک https://ift.tt/332i1nB ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عملدرآمد کمیٹیاں تشکیل اور آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔
The post اسموک فری ایپ لانچ، کھلے عام سگریٹ پینے والوں کیخلاف قانونی شکنجہ سخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39Dt9K3