لاک ڈاؤن کے باعث کپاس کی کاشت بھی غیر معمولی طور پر متاثر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے باعث کپاس کی کاشت بھی غیر معمولی طور پر متاثر

 کراچی: ملک بھر میں لاک ڈائون کے باعث کپاس کی کاشت غیر معمولی طور پر متاثر ہے اور رواں سال کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں متوقع کمی سے ٹیکسٹائل ملز مالکان کو ایک بار پھر بیرون ملک سے اربوں ڈالرمالیت کی روئی درآمد کرنا پڑ سکتی ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرزاحسان الحق نے بتایا کہ روایتی طور پر سندھ اورپنجاب کے کئی اضلاع میں مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے سے کپاس کی کاشت شروع ہو جاتی تھی لیکن رواں سال کرونا وائرس کے باعث سندھ اورپنجاب میں مکمل لاک ڈائون کے باعث کپاس کے بیج اورکھادوں کی ترسیل متاثر ہونے اورکھاد اوربیج کی دکانیں بند ہونے سے کپاس کی کاشت ابھی تک شروع نہیں ہو سکی اورخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈائون میں مزید توسیع سے کپاس کی کاشت مزید متاثرہو سکتی ہے جس سے ہماری ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ زراعت سے متعلق زرعی مداخل کی نقل وحمل کومکمل آزادی دینے کے ساتھ ساتھ بیج اورکھاد کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ کپاس کی کاشت شروع ہو سکے۔

 

 

The post لاک ڈاؤن کے باعث کپاس کی کاشت بھی غیر معمولی طور پر متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3dHM1Kk