خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی

 کراچی: وفاقی دارالحکومت میں خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی ہوگیا ہے۔

گورنر ہاؤس سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  وزیر اعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر کراچی آنا تھا تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا ہے تاہم کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت مکمل کئے گئے منصوبوں کا افتتاح طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا، اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کی تقریب بھی اپنے پروگرام کے مطابق ہوگی، گورنر سندھ عمران اسماعیل فلائی اوورز اور دو شاہراہوں کا افتتاح کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کو کراچی میں وفاق کی جانب سے مختص فنڈز سے مکمل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔ جن میں سخی حسن ، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے فلائی اوورز ، نشتر روڈ کی تزئین و آرائش اور منگھوپیر روڈ بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کی سربراہی میں کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی جس میں وفاق کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبے اور عوامی فلاحی اسکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔

The post خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3atWAOC