سعودی حکام کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک عمرہ ادائیگی کی اجازت کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی حکام کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک عمرہ ادائیگی کی اجازت کا امکان

کراچی:  سعودی حکام کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے رواں ماہ کے آخر تک اجازت دیے جانے کا امکان، جس کے بعد عمرہ زائرین سعودی عرب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جاسکیں گے۔

عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پرپابندی اس لیے عائد کی ہے کہ سعودی عرب میں 5 بین الاقوامی ایئر پورٹس پر قرنطینہ اور مکمل اسپتالوں کو فعال کیا جارہا ہے، سعودی عرب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودیہ کے شہر جدہ، مدینہ، ریاض، دمام، ابھا اور جازان میں واقع ان ایئرپورٹس میں مکمل طبی سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کر رہی ہے،اس سلسلے میں سعودی حکام ایئر پورٹس پر ممکنہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے تمام تر حفاظتی اقدامات میں مصروف ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ چند ہی روز میں ان تمام ایئرپورٹس پر طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنادیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 2 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کو جلد ہی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مکمل فول پروف اقدامات کر رہے ہیں۔ ہر ایئر پورٹ کے ساتھ اسپتال اور قرنطینہ اور تھرمو اسکینرز بھی نصب کردیے گئے ہیں جہاں مشتبہ افراد کو مکمل چیک کرنے کے بعد مکہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

The post سعودی حکام کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک عمرہ ادائیگی کی اجازت کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2wIGbHK