8 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس جاب آفیسر کا احتجاج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

8 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس جاب آفیسر کا احتجاج

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سب سے بڑا عباسی شہید اسپتال شدید مالی بحران سے دوچار ہے جب کہ اسپتال ملازمین گزشتہ 8 ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے سب سے بڑے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس جاب آفیسرز تنخواہوں کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ہوگئے، ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور میئر کراچی سے تنخواہیں فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کا چوتھا روز ہے ہم احتجاج پر ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے،گزشتہ 4ماہ سے ہم تنخواہوں سے محروم ہیں، روزانہ احتجاج کررہے ہیں، اپنی ڈیوٹی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، بغیر تنخواہوں کے مزیدکام نہیں کریں گے۔

سینئر میڈیکل ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے 12 مارچ تک معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو میئر کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر غور کرسکتے ہیں، تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال کے دیگر ملازمین جن میں ڈاکٹرز، ڈی ایم ایس، اے ایم ایس سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں اور ہیلتھ الاؤنس سے محروم ہیں۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان عباسی شہید اسپتال پہنچے اور مظاہرین سے ملاقات کی جس کے بعد عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر جبار بھٹی سے بھی ملاقات کی جس کے بعد مظاہرین کو مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

The post 8 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس جاب آفیسر کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TVTlc7