سندھ ریونیو بورڈ؛ 8 ماہ میں خدمات پر 68 ارب سیلزٹیکس وصول - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ ریونیو بورڈ؛ 8 ماہ میں خدمات پر 68 ارب سیلزٹیکس وصول

کراچی:  سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے شعبوں سے سیلز ٹیکس کی وصولیوں کے حجم میں اضافے کا رحجان غالب ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق فروری 2020 کے دوران  خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولیوں کے حجم میں فروری 2019 کے مقابلے24.75 فیصد اضافہ ہوا، ایس آربی کے مطابق فروری 2020 میں خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد ریونیو کی وصولیوں کا حجم 7.58 ارب سے بڑھ کر9.58 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ جولائی 2019 تا فروری 2020 کے دوران ایس آر بی نے صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے شعبوں سے 13.63 فیصد زائد سیلزٹیکس کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں اور زیر تبصرہ مدت کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس وصولیوں کا حجم 68ارب 59 کروڑ روپے رہا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران ایس آر بی نے خدمات کے شعبوں سے60 ارب 36 کروڑ روپے مالیت کا سیلزٹیکس وصول کیاتھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال کے دوران صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے شعبوں سے سیلز ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 125 ارب روپے مقرر کیا ہے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فیصد زائد ہے۔

The post سندھ ریونیو بورڈ؛ 8 ماہ میں خدمات پر 68 ارب سیلزٹیکس وصول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2PLJpRl