فائنل 4 میں رسائی، ٹرافی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فائنل 4 میں رسائی، ٹرافی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

 لاہور:  پی ایس ایل 5 میں فائنل فور تک رسائی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی پیر کو وقفے کے بعد منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور میزبان لاہور قلندرز مدمقابل آئیں گے۔

مہمان ٹیم کو بین کے ’ ڈنک‘ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہوگا، آسٹریلوی کرکٹرز نے گذشتہ دن کراچی کنگز کیخلاف دھواں دار اننگز کھیل کر بساط پلٹ دی تھی، وہ سردست ایونٹ کے سب سے خطرناک بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں، زلمی کیلیے بیٹنگ میں امام الحق جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں۔

کامران اکمل تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حیدر علی نے بھی چند مفید اننگز کھیلی ہیں، سب سے زیادہ خوش آئند بات شعیب ملک کی فارم میں واپسی ہے، بدھ کو لاہور ہی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ جمعرات 12 مارچ سے ایک بار پھر کراچی ایونٹ کے میچز کی میزبانی کرپائے گا، نیشنل اسٹیڈیم پر کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کا کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوا، لاہور میں بھی میچز کھیلے گئے، ملتان کے بعد راولپنڈی میں مقابلوں کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، اب لاہور کے ساتھ کراچی میں میچز کا سلسلہ جاری رہے گا، فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، ابھی تک ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ملتان سلطانز کی کارکردگی میں زیادہ تسلسل دیکھنے میں آیا ہے، شان مسعود کی قیادت میں ٹیم نے 11 پوائنٹس جوڑے جبکہ ابھی ان کے 3 میچز باقی ہیں،پشاور زلمی نے8 میچز میں 9پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک مقابلہ باقی اور پوائٹس7 ہیں، کراچی کنگز کے بھی7 پوائنٹس لیکن اس کے پاس ابھی 3 مقابلوں میں مزید 6 پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع بھی ہے۔

لاہور قلندرز کے بھی6 پوائنٹس جبکہ 3 میچز باقی ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 مقابلوں میں صرف6 پوائنٹس حاصل کیے اور اگلے دونوں میچ جیت کر فائنل فور تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھ سکتے ہیں،آئندہ چند روز میں پوائنٹس پوزیشن مزید واضح ہو جائے گی، منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا، میزبان ٹیم اس وقت پانچویں جبکہ وہاب ریاض الیون دوسرے نمبر پر ہے، ایونٹ کی ابتدا میں فتوحات کو ترسنے والے لاہور قلندرز بھرپور فارم میں آچکے ہیں، بولرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو100 رنز کا مجموعہ بھی حاصل نہیں کرنے دیا تو دوسری جانب اگلے میچ میں بیٹنگ لائن نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا، فخر زمان اور محمد حفیظ فارم کے متلاشی لیکن بین ڈنک ابھی تک پی ایس ایل کے سب سے خطرناک بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں، گزشتہ میچ میں کپتان سہیل اختر نے بھی ثابت کر دیا کہ وہ بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈین ویلاس، ڈیوڈ ویز اور سمت پٹیل جیسے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ پلیئرز بھی موجود ہیں، شاہین شاہ آفریدی کسی بھی ٹریک پر بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، سلمان ارشاد کی کارکردگی میں تسلسل نہیں، عثمان شنواری ابھی تک کمزور مہرہ ثابت ہوئے ہیں، معاذ خان اتوار کو پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلے اور بہتر بولنگ کرتے ہوئے بابراعظم کی قیمتی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے دوسری جانب ڈیرن سیمی کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کے بعد وہاب ریاض کی قیادت میں کھیلنے والی پشاور زلمی کا ابھی تک قسمت نے بھی ساتھ دیا ہے۔

ایک مقابلہ بارش کی نذر ہونے سے پوائنٹ ملا اور ایک میں موسم کی مداخلت ہوجانے پر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کامیابی ملی،بیٹنگ میں امام الحق تو جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں، کامران اکمل تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حیدر علی نے بھی چند مفید اننگز کھیلی ہیں، پشاور زلمی کے لیے سب سے زیادہ خوش آئند بات شعیب ملک کی فارم میں واپسی ہے، لیونگ اسٹون اور جارح مزاج لیوس گریگوری کی افادیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، پیسرز وہاب ریاض اور راحت علی اچھے ردھم میں ہیں۔

The post فائنل 4 میں رسائی، ٹرافی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2TQWD0r