کرکٹرز پاکستانی میزبانی سے لطف اندوز ہونے لگے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرکٹرز پاکستانی میزبانی سے لطف اندوز ہونے لگے

لاہور: ایم سی سی کی ٹیم پاکستان کی میزبانی سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگی۔

گذشتہ روز مہمان کرکٹرز نے لاہور کے مقامی کلب میں گالف سے دل بہلایا اور کھانوں کا لطف اٹھایا،برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیہ میں بھی شریک ہوئے،چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسٹار کرکٹرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم سی سی کے کپتان کمارسنگاکارا نے کہا کہ پاکستان میرے لیے ہمیشہ سے بہت خاص رہا ہے، پاکستانیوں کی میزبانی کا شروع دن سے معترف ہوں، میرے یہاں کرکٹ سے ہٹ کر بھی کئی دوست ہیں، ایم سی سی ٹیم کے ساتھ آمد سے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد دنیا کو اس کے پُرامن ملک ہونے کا پیغام دینا ہے، یہاں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی، سب ٹیموں کو آنا چاہیے،سنگاکارا نے کہا کہ ایم سی سی سے منسلک تمام ممبرز کرکٹ کے ذریعے ملکوں میں دوستی اور بھائی چارے کو بڑھا رہے ہیں،ہم کھیل کے فروغ میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دریں اثنا ٹی ٹوئنٹی میں لاہور قلندرز کو زیر کرنے والی ایم سی سی کی ٹیم اتوار کو ون ڈے میچ میں پاکستان شاہینز سے نبردآزما ہوگی،ایچیسن کالج میں صبح ساڑھے 9بجے شروع ہونے والے مقابلے میں میزبان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں احسان عادل، حسن محسن، عمران بٹ، عمران رفیق، محمد عرفان خان، محمد اصغر، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، ساجد خان، ثمین گل اورذیشان ملک شامل ہیں۔

 

The post کرکٹرز پاکستانی میزبانی سے لطف اندوز ہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2SOQm4B