پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید پانے والے 74 ملزمان کو رہا کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید پانے والے 74 ملزمان کو رہا کردیا

پشاور: ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔ عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 74 ملزمان کی اپیلیں منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔

The post پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید پانے والے 74 ملزمان کو رہا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Oyvsrl