اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نےانتونیوگوتریس کااستقبال کیا۔
انتونیو گوتریس آج صدرمملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، پاکستانی قیادت انتونیوگوتریس کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اس کے علاوہ انتونیوگوتریس افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ یو این سیکریٹری جنرل گوردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے۔
یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان آمد سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دنیا میں امن کیلیے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے اور اس امن کیلیے خدمات پرپاکستانی عوام سے اظہارتشکرکروں گا۔
The post اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wls9vm
