ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ FATF کو ارسال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ FATF کو ارسال

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ فیٹف کو بھجوادی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کے ہمراہ قانون سازی، پالیسی سازی اور عملدرآمد سے متعلق نوٹیفکیشن پر مبنی 5 سے6 صفحات کی معاون دستاویزات بھی فراہم کی گئی ہیں جس میں ایشیاء پیسفک گروپ کی طرف سے بھجوائے جانے والے ایک سو سے زائد سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں اور فیٹف او اے پی جی کی شرائط پر عملدرآمد بارے ہونیوالی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے او ای سی ڈی کے بعد ای ایم او این ٹی کا ممبر بننے کیلئے میوچل لیگل اسسٹنٹ کے قانون میں ترامیم بارے اہم پیشرفت کی ہے اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے میوچل لیگل اسسٹنٹ ترمیمی بل کے علاوہ منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کے بلوں کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی کم از کم سزا ایک سال، 50 لاکھ جرمانہ کی سزائیں دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 جنوری 2020 کو چین کے درالخلافے بیجنگ میں ہونیوالے ایشیاء پیسفک گروپ کے اجلاس میں ٹیررازم فنانسنگ میں مبینہ طور پر ملوث عناصر کو سزائیں دینے سے متعلق کی جانیوالی قانون سازی بارے آگاہ کیا جائیگا۔

The post ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ FATF کو ارسال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39VFBFz