’دی ہنڈرڈ‘ سے زمبابوین سیریز متصادم کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں تنازع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

’دی ہنڈرڈ‘ سے زمبابوین سیریز متصادم کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں تنازع

سڈنی:  زمبابوین سیریز ’دی ہنڈرڈ ‘ سے متصادم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

کینگروز کو3 ون ڈے میچز کیلیے زمبابوے کی اگست میں میزبانی کرنا ہے، یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کے تحت جون میں تھی مگر اسے آگے بڑھایا گیا جو اب انگلینڈ کے نئے ایونٹ کی تاریخوں سے متصادم ہے۔

ڈیوڈ وارنر کے ایجنٹ جیمز ایرسکن نے کہاکہ اوپنر دی ہنڈرڈ میں ہی شریک ہوں گے، جہاں ان کی خدمات2 لاکھ 36 ہزارڈالر میں حاصل کی گئیں۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا اصرار ہے کہ انگلش ایونٹ کیلیے دستیابی ظاہر کرنے سے قبل ہی تمام ایجنٹس اور پلیئرز زمبابوے سے ہوم سیریز کے بارے میں اچھی طرح آگاہ تھے۔

The post ’دی ہنڈرڈ‘ سے زمبابوین سیریز متصادم کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں تنازع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/388uVBG