ہمارے فوجیوں کو نکالا تو عراقی اکاؤنٹس منجمد کردیں گے، امریکی وزارت خارجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہمارے فوجیوں کو نکالا تو عراقی اکاؤنٹس منجمد کردیں گے، امریکی وزارت خارجہ

 واشنگٹن:  امریکا نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم  نیو یارک فیڈرل بینک  میں اس کے اکاؤنٹ منجمد کر دیں گے۔

دی وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے،امریکا کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

The post ہمارے فوجیوں کو نکالا تو عراقی اکاؤنٹس منجمد کردیں گے، امریکی وزارت خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3aeebL5