شہر میں آج سے تندوتیز سرد ہوائیں چلیں گی، کل بارش کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہر میں آج سے تندوتیز سرد ہوائیں چلیں گی، کل بارش کا امکان

کراچی:  شہر کا پارہ مزید گرگیا جب کہ جمعرات کو رواں سال کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت 7.5ڈگری ریکارڈہوا۔

ایران کے راستے آج (جمعے) کی رات گئے بلوچستان میں داخل ہونے والے نئے طاقتور مغربی سسٹم کی وجہ سے اتوار کی شام شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، آج سے تندوتیزسائبیرین ہوائیں شہر کا رخ کریں گی۔

جمعرات کو شہرکا کم سے کم پارہ 7.5ڈگری ریکارڈ ہوا،جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ رہا،تاہم سردی کی شدت غیرمعمولی طور پر محسوس نہیں کی گئی جس کی وجہ ہواؤں کی رفتار میں کمی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سائبیرین(کوئٹہ)کی شمال مشرقی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہیں،تاہم آج جمعے کی سہ پہر سے تندوتیزہوائیں چل سکتی ہیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار45کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتورسلسلہ آج رات گئے ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا ، جس کے نتیجے میں دوروزہ تیزہواؤں کے علاوہ اتوارکی شام بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق شہر میں گذشتہ روز کم درجہ حرارت سے ماضی قریب کا کوئی ریکارڈ نہیں ٹوٹا کیونکہ جنوری 2014 میں شہرکا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 7 اور 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعے کو شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے کی توقع جبکہ معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

The post شہر میں آج سے تندوتیز سرد ہوائیں چلیں گی، کل بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QYYUFg