کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال شہری آبادی پرگولہ باری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال شہری آبادی پرگولہ باری

سیری: لائن آف کنٹرول  کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری  سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ پاک فوج کے بھرپورجواب پردشمن گنیں خاموش ہو گئیں۔

کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحدی علاقوں سیری جگالپال ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے جگالپال کی رہائشی 36 سالہ خاتون شمیم ساجد زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جبکہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

 

The post کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال شہری آبادی پرگولہ باری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2R4MPj3