کراچی میں آج بارش کا امکان، سردی کی شدت میں اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں آج بارش کا امکان، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی: شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے اوربارش کا امکان ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائیبیرین ہواؤں کا راج ہے۔ شہر میں25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ دوپہر میں شروع ہونے کی توقع ہے اور رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بارش ہونے کے 12سے 18 گھنٹے بعد سردی کی ایک نئی شدید لہرشہر کا رخ کرسکتی ہے،جس کے دوران معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ سردی کی نئی لہر18 دسمبرتک برقرار رہ سکتی ہے۔

The post کراچی میں آج بارش کا امکان، سردی کی شدت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a6ul9B