تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

مٹھی:  تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے۔

تھرپارکر کی تحصیل ننگرپار کر کے گاؤں بھورو ساند میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے جن میں 6سالہ امبرین، 6 سالہ مکیمہ اور اس کا بھائی 4سالہ علی رضا شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جس بچے قرآن پاک پڑھ کر واپس آرہے تھے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران کو بتایا کہ دیوار خستہ ہے مگر انھوں نے کوئی توجہ نہ دی ، ان کی غفلت سے ہمارے بچوں کی زندگیاں چلی گئیں، اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

The post تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FGAbAd