ثانیہ مرزا کی کھیل میں واپسی کیلیے ٹریننگ اور بیٹے کی دیکھ بھال بھی جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ثانیہ مرزا کی کھیل میں واپسی کیلیے ٹریننگ اور بیٹے کی دیکھ بھال بھی جاری

حیدرآباد / دکن: بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کھیل میں واپسی کیلیے ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز ثانیہ مرزا نے حیدرآباد دکن میں اپنے گھر کے سامنے کورٹ میں کارتیک ریڈی اور اپنے پرانے دوست و ڈیوس کپ پلیئرز وشنو وردھان و اسکیتھ میننی کے ساتھ پریکٹس کی۔

ٹینس اسٹار رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ہوبارٹ انٹرنیشنل کے ڈبلز ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس دوران ثانیہ کو گھر سے کال آئی کہ بیٹے اذہان نے الٹی کردی ہے، جس پر وہ تھوڑی دیر کیلیے کورٹ سے چلی گئیں، واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا رہتا ہے مگر میں گھبراتی نہیں ہوں۔

 

The post ثانیہ مرزا کی کھیل میں واپسی کیلیے ٹریننگ اور بیٹے کی دیکھ بھال بھی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3a2j7CQ