اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت ملک میں وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 440 سے کم کرکے 342 کی جائے گی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ گورننس ہے، ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت ملک میں وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 440 سے کم کرکے 342 کی جائے گی، باقی 98 اداروں میں سے کچھ کو ختم، کچھ کو ضم اور بعض صوبوں کو منتقل کردیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت وزیراعظم ، وفاقی وزرا کے ساتھ کلیدی کارکردگی اہداف پر مبنی معاہدہ کرے گااوروزرا کی کارکردگی ان اہداف کی بنیاد پر جانچی جائیگی ۔
The post ادارہ جاتی اصلاحات: حکومت کا 98 ادارے ضم اور ختم کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Gilzat