خستہ حال آئل ریفائنریوں کی حکومت سے 5 سال تک مدد کی درخواست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خستہ حال آئل ریفائنریوں کی حکومت سے 5 سال تک مدد کی درخواست

کراچی: بندش ( شٹ ڈاؤن) کے خطرے سے دوچار آئل ریفائنریوں نے حکومت سے 5 سال تک مدد دینے کی درخواست کردی۔

خستہ حال آئل ریفائنریوں کا کہنا ہے کہ 2025 تک انھیں اپ گریڈ ہونے کے لیے اس سے کچھ ہی کم رقم  درکار ہوگی جتنی بیل آؤٹ پیکیج کے ذریعے آئی ایم ایف نے پاکستان کو فراہم کی ہے۔ چنانچہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انھوں نے حکومت سے ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں رعایت دینے اور بجلی کی پیداوار کے لیے ان سے سپورٹ پرائس پر فرنس آئل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ایک نمایاں ریفائنری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے لیے اس نے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی ہے تاہم اسے مطلوبہ سرمائے کا انتظام کرنے اور ازسرنو ایک منافع بخش کاروبار بننے کی خاطر نئی ٹیکنالوجی کی تنصیب کے لیے حکومت کی سپورٹ اور وقت چاہیے۔

بائیکو پٹرولیم پاکستان کمرشل کے نائب صدر فیاض احمد خان نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مرحلے پر ہیں کہ مارکیٹ میں جاکر مختلف دستیاب ٹیکنالوجیز کی قیمتیں چیک کریں اور پھر مناسب ترین ٹیکنالوجی کا فیصلہ کریں۔

The post خستہ حال آئل ریفائنریوں کی حکومت سے 5 سال تک مدد کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/30JC5Kf