اسلام آباد: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں، اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی۔
گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جوبے نتیجہ رہا، طویل اجلاس کے بعد بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا تاہم اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کوآج صبح تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جب کہ ن لیگ بھی اپنے مؤقف میں کسی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دی تھی تاہم سابق وزیراعظم نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
The post نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں، کابینہ ذیلی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KiBVCq