آٹوموبائل انڈسٹری بحران؛ ویلیوایڈیشن ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آٹوموبائل انڈسٹری بحران؛ ویلیوایڈیشن ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست

 اسلام آباد:  آٹوموبائل انڈسٹری نے بحران سے نکلنے کے لیے کھاد مینوفیکچررز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، آئل ریفائنریز، بجلی وگیس کے رجسٹرڈ لوگوں، ڈسٹری بیوٹرز سمیت مجموعی طور پر 8 شعبوں کی طرح 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ مانگ لی ہے۔

آٹو موبائل سیکٹر کو بحران سے نکالنے کیلئے 90فیصد آوٹ پٹ کے برابر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

انڈس موٹرکمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او) علی اصغرجمالی نے آٹوموبائل سیکٹرکو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن آٹھ بی سے استثنیٰ کیلیے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کوخط لکھ دیا ہے جبکہ ایف بی آرحکام کا کہناہے کہ آٹوموبائل سیکٹر کی سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

The post آٹوموبائل انڈسٹری بحران؛ ویلیوایڈیشن ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2BVIuqh