لاہور: لاہور میں ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ ہفتے سے سجے گا پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی معرکے کیلیے تیاریاں مکمل کر لیں ہوم سیریز میں ناکام رہنے والی مہمان ٹیم کیخلاف گرین شرٹس فیورٹ ہیں پلیئرز نے گذشتہ روز بھرپور پریکٹس کرتے ہوئے صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں ہفتے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مقابل ہوں گی، بعد ازاں سیریزکے دیگر دونوں میچز بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی شیڈول ہیں، دونوں ٹیمیں 13 ماہ میں دوسری مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں،گذشتہ سال اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرتے ہوئے گرین شرٹس نے 4 میچز کی سیریز میں3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس بار بھی میزبان ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے،پاکستان کو آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ندا ڈار کی خدمات حاصل نہیں،تجربہ کار اسپنر ثنا میر بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے دستیاب نہیں،حالیہ مقابلے انگلینڈ سے سیریز کی تیاریوں میں معاون ثابت ہونگے۔ قومی ٹیم کی کپتان بسمہٰ معروف کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل 10 روزہ کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی، بیٹرز اور بولرز بھی بھرپور فارم میں ہیں۔
ندا ڈار اور ثنا میر کا خلا پُر کرنے والی جونیئرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ بنگلہ دیشی کپتان سلمٰی خاتون نے کہا کہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان حریف نہیں،ہم ایک یونٹ بن کر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پہلے معرکے سے قبل بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔
گرین شرٹس نے فیلڈنگ ڈرلز کے بعد بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کا کام کیا،عالیہ ریاض نے مسلسل اونچے اسٹروکس کھیلے،بنگلہ دیشی ویمن کرکٹرز نے بھی نیٹ سیشن میں دل کھول کر شاٹسکھیلے،بولرز نے سنگل وکٹ کو نشانہ بناتے ہوئے لائن اور لینتھ پر کام کیا۔
The post لاہور میں ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ آج سجے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2WdMN9w