ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے نئی حکمت عملی منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے نئی حکمت عملی منظور

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے آئندہ سال جنوری تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی 27 شرائط پر عملدرآمد کیلیے نئی حکمت عملی کی منظوری دیدی ہے۔

حکمت عملی کے تحت ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، نیکٹا و کسٹمز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شرائط پوری کرنے کیلیے اہداف سونپ دیے گئے ہیں۔

ٹاسک مکمل کرکے پندرہ دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، جس کے بعد رپورٹ تیار کرکے پندرہ جنوری تک فیٹف کو بھجوائی جائے گی۔

The post ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے نئی حکمت عملی منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2N98qUw