اسلام آباد: جے یو آئی اور اتحادی جماعتوں کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے پولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے حتمی پلان کی منظوری دے دی۔
سابقہ دور حکومت میں پی ٹی آئی مارچ کو ناکام بنانے والے پلان پر دوبارہ عمل ہوگا۔ سرگرم کارکنوں کو نظر بند کردیا جائے گا۔
پنجاب بھرمیں پولیس کی چھٹیاں بند کرکے کریک ڈاؤن شرو ع کردیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے دوجے یوآئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے قافلوں کو اٹک پر روکا جائے گا۔
دوسری جانب ریڈ زون اسلام آباد کی سکیورٹی رینجرز اورحساس اداروں کی سکیورٹی فوج کے سپرد ہوگی۔
The post آزادی مارچ روکنے کاپلان منظور؛ گاڑیوں کی پکڑدھکڑ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JhyPhM