اسلام آباد: وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام خیبر پختونخوا میں قریباً مکمل کرلیا گیا تاہم بلوچستان میں 20 فیصد کام باقی ہے جس سے اسمگلنگ رک جائے گی۔
خرم شہزاد نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ وحید الدین نے بتایا بیرون ممالک سے قانونی تعاون مانگیں تووہ کہتے ہیں آپ کی قانونی معاونت کی اتھارٹی نہیں، ہم نے نئے بل میں اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا تحقیقات کے دوران خفیہ معلومات حاصل کرنے کی شق مبہم ہے، اس کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بتایا اسلام آباد و لاہور میں بعض سیکٹر دو بار بیچے گئے، سی ڈی اے کا ماسٹر پلان ساٹھ کی دہائی میں بنا،اس کا ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، ماہرین کو ایک بورڈ میں شامل کیا جائے گا جس کے نیچے سی ڈی اے کام کرے گا۔
The post افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام خیبر پختونخوا میں قریباً مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33Zx00M