میلبورن: ویمنز بگ بیش میں جلے ہوئے ٹوسٹ نے میچ رکوا دیا۔
میلبورن رینیگیڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے والی اسکورچرز کی ٹیم نے 8 اوورز میں ایک وکٹ پر 50 رنز بنائے تھے کہ اچانک فائر الارم بج اٹھے جس سے میچ روک دیا گیا، کرکٹ وکٹوریہ کی بلڈنگ میں موجود تمام پلیئرز، آفیشلز و دیگر عملہ میدان کے وسط میں آگیا، فوری طور پر فائر بریگیڈ بھی پہنچ گئی، اس دوران 10 منٹ کیلیے کھیل رکا رہا۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ ڈریسنگ روم میں کسی پلیئر سے ٹوسٹ جلنے سے جو دھواں اٹھا اسی سے فائر الارم بجے۔ رواں ماہ ہی ایک شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران ایئر کنڈیشن میں اسپارک کی وجہ سے بھی فائر الارم بج اٹھے تھے، تب بھی کچھ دیر میچ رکا رہا تھا۔
The post ویمنز بگ بیش میں جلے ہوئے ٹوسٹ نے میچ رکوا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/31EjRsw