اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ سی پیک کے تحت قائم ہونے والے اسپیشل اکنامک زونز کو ایل این جی سپلائی کرنے کیلیے پائپ لائن کی تنصیب کیلیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) سے 6.6 ارب روپے مختص کیے جائیں۔
پاکستان سی پیک کے انڈسٹریلائزیشن کے مرحلے میں داخل ہورہاہے اور حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ چین اپنی کچھ انڈسٹریز اسپیشل اکنامک زونز میں منتقل کرے، حکومت اسپیشل اکنامک زونز کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلیے کھولناچاہتی ہے۔
اکنامک زونز میں صنعتوں کے قیام سے ملکی ایکسپورٹ بڑھے گی جو کئی سال سے جمود کا شکار ہیں۔ صنعتوں کے قیام سے روزگار اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے مواقع بڑھیں گے۔
صنعتی سرگرمیوں کیلیے توانائی کی ضرورت کے پیش نظر پٹرولیم ڈویژن نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں فیکٹریوں تک ایل این جی پہنچانے کیلیے سوئی سدرن گیس کمپنی کیلیے495.27ملین اورسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کیلیے 6.14ارب روپے مختص کیے جائیں۔
The post ایل این جی پائپ لائن کیلیے6.6 ارب مختص کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BJiiPf