کراچی: سچل تھانے میں پٹرول پمپ پرمعمولی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتارگلشن معمار کے رہائشی2 طالبعلموں بخت اللہ اورطارق کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی سیف الرحمٰن دونوں طالب علموں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے سچل تھانے پہنچے، پولیس اہلکاروں نے انھیں تھانے میں داخل ہونے سے روک دیا اور ان سے بدتمیزی کی، ایم این اے تھانے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
رکن قومی اسمبلی کے ہمراہ نوجوانوں کے اہلخانہ اور علاقہ مکین بھی موجود تھے،رکن قومی اسمبلی تھانے کے لاک اپ کے قریب پہنچے تو ایک نوجوان لاک اپ میں موجود تھا، دوسرے نوجوان کو تھانے کے عقبی حصے میں بند کیا ہوا تھا، رکن قومی اسمبلی تھانے کے عقبی حصے میں گئے تو پولیس اہلکاروں کی جانب سے کمرے کا دروازہ نہیں کھولاگیا پولیس اہلکار ایم این اے سیف الرحمٰن کو دفتر جانے کا کہتے رہے زبردستی دروازہ کھلوانے پر ایم این اے سے اہلکاروں نے تلخ کلامی کی اورانھیں دھکے بھی دیے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن نے بتایا کہ بند کمرے میں گرفتار نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا پولیس اہلکاروں نے طالب علم سے5 لاکھ روپے رشوت بھی طلب کی اور رشوت نہ دینے پرنوجوان کی ویڈیو بنا کروائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کو آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اورنگی ٹاؤن پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم شیراز شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 300 گرام چرس ملی، مدینہ کالونی پولیس نے 2 ملزمان عبد المبین اور ذیشان کو گرفتار کرکے 2 پستول 5 ہزار روپے، مسروقہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں، اتحاد ٹاؤن پولیس نے ملزم وسیم بٹ کوگرفتار کر کے ریوالور بمعہ 3راؤنڈ برآمد کر لیے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
The post 2 طالبعلموں پر تھانے میں تشدد، 4 اہلکار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PdJI82