ایک سال؛ ون وے کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 99 ہزار چالان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایک سال؛ ون وے کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 99 ہزار چالان

کراچی:  کراچی ٹریفک پولیس نے پورے سال کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر10 لاکھ 99ہزار 401 ٹکٹس چالان کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری نظام کی بہتری، ٹریفک قوانین کے نفاذ، عمل داری اور شہریوں کو ان قوانین کی بابت آگاہی کے حوالے سے آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس نے نہ صرف649 آگاہی مہمات کے دوران 649 مختلف اسکولوں،کالجوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

آگہی مہم کے دوران ایک لاکھ 49 ہزار 500 طلبہ و طالبات کوٹریفک قوانین سے آگہی اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں، ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر10لاکھ99 ہزار 401 چالان کیے ہیں، ہیلمٹ کے بغیرموٹر سائیکل سواری پر10 لاکھ 52 ہزار191 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

غیرمعیاری سی این جی سلنڈر کے استعمال پر4372 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، غیرقانونی چنگ چی رکشے چلانے پر1942 چالان کیے گئے، سی این جی رکشوں میں اضافی سیٹیں لگانے پر 39 ہزار 138 چالان کیے گئے۔

کم عمر افراد کی ڈرائیونگ پر32 ہزار 62 چالان کیے گئے، ستمبر2018 تا ستمبر2019 تک ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار699 ٹکٹس چالان جاری کیے اس دوران ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 14602 ڈرائیور گرفتار کرلیے گئے، ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں سے جرمانے کی مجموعی رقم میں سے741.45 ملین وصول کرلیے ہیں۔

The post ایک سال؛ ون وے کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 99 ہزار چالان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pL9rde