بلدیہ عظمیٰ، کڈنی ہل پارک میں شہری جنگل بنانے کی تیاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلدیہ عظمیٰ، کڈنی ہل پارک میں شہری جنگل بنانے کی تیاری

کراچی:  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 63 ایکٹر رقبہ پر مشتمل کڈنی ہل پارک، اربن فارسٹ پوائنٹ کی تعمیر کے لیے بہترین جگہ ہے جہاں جنگل جیسی سہولتیں پہلے ہی موجود ہیں جس سے کراچی کے عوام کو بہترین تفریح گاہ ملے گی۔

جمعہ کے روز این ای ڈی یونیورسٹی  کے نیشنل انکوبیشن سینٹر کے آڈیٹوریم میں طالب علموں اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ تین سال نہرخیام کو ترقی دینے پر کام کیا نہر خیام کے دونوں جانب بینچیں لگا کر اسے بھی تفریحی مقام بنایا جا سکتا ہے،محدود وسائل میں یہی کوششیں جاری ہیں،نوجوانوں اپنی صحت اور وقت کابہتراستعمال کریں،طلبا صلاحیتیں بڑھائیں۔

اس موقع پر بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انور بھی موجود تھے، نیشنل انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر شاہ جہاں سمیت نوجوانوں نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے میئر کراچی سے مختلف سوالات بھی کیے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اللہ نے بہت صلاحیت بھی دی اور اہلیت بھی ہے ، ہمارے نوجوان  ملک اور شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے جدوجہد بھی کریں، نوجوان گٹکا چھوڑ کر تعمیری سرگرمیوں میں دلچسپی لیں۔ 12 سال میں یہ شہر اس صورتحال کو پہنچا کیونکہ اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

اس موقع پر نیشنل انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر شاہ جہاں نے سینٹر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ دنیا بھر میں شہری میئر کے دفتر سے منسلک ہوتے ہیں اور شہری اور حکومت الگ نہیں بلکہ مل کر کام کرتے ہیں جس سے شہری مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے،کراچی میں بھی اس رجحان کی پیروی ہونی چاہیے تاکہ صورتحال میں بہتری آ سکے۔

The post بلدیہ عظمیٰ، کڈنی ہل پارک میں شہری جنگل بنانے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZYVD06