کراچی: کر اچی میں کچرا کون اٹھائے گا یہ اب تک تعین نہ ہوسکا ہر ادارہ ایک دوسرے پر ذمے داری ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں کچرا اٹھانے اور صفائی کے انتظامات بری طرح متاثر ہورہے ہیں ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ 4سال میں بھی صفائی کا موثر نظام نہ بناسکا۔
کراچی میں کچرا اٹھانے کے تمام امور بری طرح متاثر ہور ہے ہیں، یومیہ کراچی میں 13 ہزارٹن کچرا پیدا ہو تا ہے جس کو یومیہ بنیاد پر اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پر لے جانا ہو تا ہے لیکن کچرا اٹھانے کا اختیار کس کے پاس ہے یہ اب تک طے نہیں ہو پایا۔
سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینس 2013 کے مطابق گلیوں محلوں میں صفائی کی ذمے داری بلد یہ عالیہ کی ہے جبکہ مرکز ی سڑکوں کی صفائی بلد یہ عظمیٰ کر اچی کی لیکن سندھ حکومت نے سندھ سالڈ ویست مینجمنٹ بورڈ بنایا جس کے ماتحت 4 اضلاع کر دیے گئے۔
اس میں شرقی ،جنوبی ، غربی اور ملیر شامل ہیں جہاں کچرا اٹھا نے کی ذمے داری سالڈ ویسٹ بورڈ کی ہے، کو رنگی اور وسطی میں کچرا اٹھانے کی ذمے داری بلد یہ عالیہ کی ہے لیکن شہر میں یومیہ 4 سے 5 ہز ارٹن کچرا اٹھا یا نہیں جا رہا جس کی وجہ سے کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں پھر کسی سیاسی رہنما کی جانب سے نما ئشی مہم کا آغاز ہو تا ہے جو عارضی بنیادوں پر تو کچرا اٹھالیا جاتا ہے لیکن پھر اس مقام پر کچرا جمع ہو جا تا یو میہ بنیادوں پر کچرا نہیں اٹھ پار ہا ہے۔
بلدیہ عالیہ جنوبی ، شرقی ، ملیر اور غربی کی انتظا میہ کچرا اٹھا نے سے بر ی الذمہ سمجھتی ہے جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرا اٹھانے میں چار سال سے ناکام نظر آتی ہے ۔ ان کی جانب سے کبھی وسائل کا سامنا ہے کبھی ان کے فنڈ روک دیے جا تے ہیں۔
وزیر اطلا عات سندھ سعید غنی نے کچرا اٹھا نے کی ذمے داری ڈی ایم سیز کو سونپی تھی ،اس طر ح ہر ادارہ ایک دوسرے پر ذمے داری عائد کر دیتا ہے جبکہ بلد یہ عظمیٰ کر اچی کا محکمہ میونسپل سروسز شہر کے مر کزی نالوں اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی کا ذمے دار ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کورنگی ، لانڈھی ،ملیر، شاہ فیصل کالونی ،سرجانی ٹاؤن ، فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد، پاپوش نگر ، اورنگی ، بلدیہ ٹاؤن سمیت شہر کے تمام ہی علاقوں میں یومیہ ہزاروں ٹن کچرا نہیں اٹھایا جا رہا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچرا اٹھانا کس کی ذمے داری ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور کوئی ایسا نظام متعارف کر ائے کہ یو میہ بنیادوں پر شہر سے کچرا اٹھ سکے۔
The post سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ 4 سال میں بھی صفائی کا نظام نہ بناسکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NZMbCh