پاکستان کو قرضے گھٹانا، سماجی، ترقیاتی اخراجات بڑھانا ہونگے، آئی ایم ایف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کو قرضے گھٹانا، سماجی، ترقیاتی اخراجات بڑھانا ہونگے، آئی ایم ایف

 اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کہا ہے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو اپنے قرضے کم اور سماجی و ترقیاتی اخراجات بڑھانا ہے جس کے لیے اسے ڈومیسٹک ٹیکس ریونیومتحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف ترجمان جیری رائس نے پریس بریفنگ میں پاکستان بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کیلیے سبسڈیز اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاآئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ حالیہ ملاقات میں اس پر زور دیاتھا۔

آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چند روز میں پاکستان کے دورے پرآئے گی جس میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیہاد آزور بھی شامل ہیں ۔

The post پاکستان کو قرضے گھٹانا، سماجی، ترقیاتی اخراجات بڑھانا ہونگے، آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2M2SR07