پاکستان کی مسلمان آبادی اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کی محافظ ہے، بلاول بھٹو زرداری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کی مسلمان آبادی اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کی محافظ ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے امتیازی برتاوَ کے خاتمے و قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے۔

اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکثریتی مسلمان آبادی اپنے غیرمسلم پاکستانی بہائیوں و بہنوں کی محافظ ہے، 1973 کا دستور اقلیتوں کے حقوق کی ٹھوس ضمانت اور پی پی پی اُن کی ترجمان و وکیل ہے، سفید رنگ کے بغیر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم مکمل نہیں ہوسکتا، سبز ہلالی پرچم ہمارے اعلیٰ معاشرتی اقدار، انسانیت پرور نظریات اور قومی اتحاد کا اعلامیہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری                پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے امتیازی برتاوَ کے خاتمے و قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے، قانون ساز وحکومتی اداروں میں اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی اور ہر شعبے میں یکساں مواقع کو یقینی بنایا، شہید بھٹو نے متفقہ آئین کے ذریعے تمام امتیازی لکیروں کو مٹادیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سندھ میں وزارتِ برائے اقلیتی امور قائم کی اور  آصف علی زرداری کی زیرِقیادت عوامی حکومت نے ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہماری پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے اقلیت سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیے، اس وقت 2 سینیٹرز، ایک ایم این اے، 2 ایم پی ایز اور چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت بلدیاتی اداروں میں منتخب کارکنان کی تعداد دو درجن کے قریب ہے، غیرمسلم شہریوں کے حقوق کی حفاظت پاکستان کو قائداعظم کے ںظریات کے مطابق چلانے کی جدوجہد کا اہم جُز ہے۔

The post پاکستان کی مسلمان آبادی اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کی محافظ ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33vG7af