اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمریوں کا قتل عام نازی پارٹی کی نظریات سے متاثر آر ایس ایس کے نظریہ کے مطابق ہورہا ہے جس کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش ہے، یہاں سوال یہ ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر ہے آر ایس ایس، نازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں رکنے والا نہیں اور یہ رکنے کے بجائے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی علیحدگی کی وجہ بنے گا اور آخرکار اسے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیائی تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MVH1Xm