ملازم پر گرم چائے پھینکنے کے مقدمے میں ریسٹورنٹ مالک کا ریمانڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملازم پر گرم چائے پھینکنے کے مقدمے میں ریسٹورنٹ مالک کا ریمانڈ

کراچی: مقامی عدالت نے نارتھ ناظم آباد میں چائے کے ریسٹورنٹ پر بچے پر گرم چائے پھینکنے کے مقدمے میں ریسٹورنٹ کے مالک ملزم احسان اللہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو نارتھ ناظم آباد میں چائے کے ہوٹل پر بچے پر گرم چائے پھینکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ریسٹورنٹ مالک ملزم احسان اللہ کو عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کے مالک نے چائے کا کپ تاخیر سے دھونے پر بچے پر گرم چائے پھینکی جس سے بچہ زخمی ہوا تھا، ملزم کیخلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، متاثرہ بچے کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے بچے کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی، رپورٹ کے مطابق گرم چائے سے بچے کا گردن اور سینے کا 5 فی صد حصہ جل گیا ہے، عدالت نے ملزم احسان اللہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ریسٹورنٹ کے مالک کا ملازم پر گرم چائے پھینکنے پر نوٹس لیا تھا۔

The post ملازم پر گرم چائے پھینکنے کے مقدمے میں ریسٹورنٹ مالک کا ریمانڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/314HZEL