لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ایم سی سی حکام سے بات چیت کے ثمرات سامنے آنے لگے، مئی میں ابتدائی طور پر ہونے والی پیش رفت کے بعد گزشتہ دنوں ایم ڈی وسیم خان نے ملاقات میں معاملات کو آگے بڑھایا۔
’’ ایکسپریس‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے بعد ایم سی سی حکام سے ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، بورڈ کے سربراہ نے امید دلائی تھی کہ آنے والے وقت میں حالات مزید بہتر ہوں گے،ایم سی سی ٹیم کے دورہ سے دیگر ٹیموں کا اعتماد بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
احسان مانی نے ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن سے ملاقات میں بھی انگلش ٹیم کو پاکستان بھجوانے کی بات کی تھی،گزشتہ دنوں ایم ڈی وسیم خان ایم سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوئے اور معاملات کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کی۔
The post احسان مانی کی ایم سی سی حکام سے ملاقات کے ثمرات سامنے آنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2OWidkZ