پاکستان گالف کا میلہ جمعے سے کراچی میں سجے گا، 5 بڑے مقابلے شیڈول - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان گالف کا میلہ جمعے سے کراچی میں سجے گا، 5 بڑے مقابلے شیڈول

کراچی: پاکستان گالف کا میلہ جمعہ سے کراچی میں سجے گا جب کہ کراچی سرکٹ میں شامل پانچ بڑے مقابلوں میں ملک کے معروف مرد اور خواتین گالفرز ایکشن میں ہوں گے۔

عربین سی کراس کنٹری اینڈگالف کلب پر جمعے سے سہ روزہ سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا، دوسرا ایونٹ سندھ جناح ڈیولپمنٹ  گالف ٹور 19 سے 21 اگست ایئرمین گالف کورس پر شیڈول ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کپ گالف چیمپئن شپ ڈی ایچ اے گالف کلب پر 22 سے 25 اگست تک منعقد ہوگی،29 اگست سے یکم ستمبر تک چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کراچی گالف کلب پر طے ہے۔

بعدازاں پریزیڈنٹ سندھ گالف ایسوسی ایشن امیچر چیمپئن شپ 19 سے 22 ستمبر ڈی ایچ اے گالف کلب میں منعقد ہوگی۔

 

The post پاکستان گالف کا میلہ جمعے سے کراچی میں سجے گا، 5 بڑے مقابلے شیڈول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Tvd8hO