برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں 21 برس بعد کرکٹ کی واپسی ہوگی۔
برمنگھم 2022 ایونٹ میں ویمنز ٹی 20 مقابلے شامل ہونے کی تصدیق کردی گئی، 8 ٹیموں کے درمیان گولڈ میڈل کیلیے جنگ چھڑے گی، تمام میچز ایجبسٹن پر ہی کھیلے جائیں گے۔
آخری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ 1998 کے کوالالمپور گیمز میں شامل کی گئی تھی، تب 50 اوورز کے فارمیٹ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو فائنل میں 4 وکٹ سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، اب برمنگھم میں 2022 کو شیڈول گیمز میں بھی کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے، اس بار 8 ملکوں کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں گولڈ میڈل کی جنگ چھڑے گی، تمام میچز ایجبسٹن میں ہی ہوں گے۔
کامن ویلتھ فاؤنڈیشن کے صدر لوئس مارٹن کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، ہم کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کا واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی بھی ان گیمز میں کرکٹ ایونٹ کو مکمل سپورٹ کرتے ہوئے تمام مقابلے اپنی نگرانی میں کرائے گا جبکہ اس کے میچ آفیشلز ذمہ داری انجام دیں گے۔
The post کامن ویلتھ گیمز‘21 برس بعد کرکٹ کی واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/33x7y3j