کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شاہ محمود قریشی کا 4 ملکوں کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور آئیوری کوسٹ کے وزرا خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انھیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور آئیوری کے ہم منصبوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں روزافزوں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں۔

دریں اثنا سابق نگران وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے بھی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور بھارتی اقدامات کو مختلف بین الاقوامی فورمز پر چیلنج کرنے کے لئے اہم قانونی اور آئینی پہلووں پر مشاورت کی،وزیر خارجہ سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیرمین سینیٹر ولید اقبال نے بھی ملاقات کی۔

 

The post مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شاہ محمود قریشی کا 4 ملکوں کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TRWzNr