کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایک لاکھ 33 ہزار اساتذہ کی قابلیت جانچنے کا فیصلہ

کراچی:  معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے سندھ کے 1لاکھ 33ہزار اساتذہ کی قابلیت جانچنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

’’ایفیشینسی انالیسز انسائیڈ دا کلاس‘‘ ٹیسٹ سے ٹیچرز کی پڑھانے کی قابلیت کو جانچا جائے گا اور قابلیت جانچنے کے بعد فیصلہ کیا جائیگاکہ اساتذہ کوملازمت پر برقرار رکھنا ہے یا نکالنا ہے ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اس وقت جس اہم مسئلے سے دوچار ہے وہ اساتذہ کی قابلیت ہے۔

اگر کوئی ٹیچر آٹھویں جماعت کا ریاضی کا مضمون پڑھاتا ہے تو اس کی قابلیت بھی اسی حساب سے ہونی چاہیے لہذا ہم نے تعلیم کے معیارکو بہتر بنانے کے لیے سب سے پہلے اساتذہ کی اسسمنٹ کا عمل شروع کیا ہے اس کے تحت کوئی بھی استاد بچوں کو جب کلاس روم میں پڑھائے گا تو ماسٹرز ٹرینرز کلاس روم میں بیٹھ جائیںگے اور ٹیچر کی پڑھانے کی قابلیت کو چیک کریں گے۔

قابلیت کو چیک کرنے کے لیے 10پیمانے رکھے گئے ہیں جن میں تعارف کیسے ہوتا ہے، کلاس میں انٹری کیسے ہوتی ہے، جو ٹاپک پڑھایا جارہا ہے اس پر استاد کی گرفت کتنی ہے، پڑھانے کا طریقہ کار کیا ہے۔ بصری رابطہ، استاد کا طلبہ سے کیسا کنکشن ہے، بچے کتنی دلچسپی لے رہے ہیں وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا۔

جانچ پڑتال کے بعد اس ٹیچر کو بلایا جائے گا ماسٹر ٹرینر اس ٹیچر کو بتائے گا کہ آپ کس پیرامیٹر میں کمزور ہیں اور پھر اس ٹیچر کو 3ماہ کا وقت دیا جائے گا کہ وہ اپنی ان کمزوریوں پر قابو پاکر انھیں کم کریں اس سلسلے میں اس ٹیچر کو ریڈینگ مٹریل دیا جائے گا اور ہیڈ ماسٹر کو کہا جائے گا کہ ان پوائنٹس کو دیکھیں، 3 ماہ کے بعد اس ٹیچر کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا اور دیکھا جائے گا کہ اس ٹیچر میں کس حد تک بہتری آئی ہے۔

اگر ٹیچر کی قابلیت اور طریقہ کار میں کوئی بہتری آئی تو اس ٹیچر کو ملازمت پر برقراررکھا جائے گا ورنہ اسے فارغ کردیا جائے گا ان کا  سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کاکہنا تھا کہ ابتدا میں 40 ہزار اساتذہ جنھوں نے گزشتہ 6 سے 8 سال میں پہلے ہی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

اس وقت سندھ میں کل ایک لاکھ 33 ہزار کے قریب اساتذہ کی قابلیت کو چیک کیا جائے گا جن کی قابلیت 212 ماسٹر ٹرینرز چیک کریں گے اور ان ماسٹرز ٹرینرز کوپہلے ہی ایجوکیشن میں کمپری ہینسو ٹریننگ دی جا چکی ہے اور ان ماسٹرٹرینرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

The post ایک لاکھ 33 ہزار اساتذہ کی قابلیت جانچنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33RbQ5R